آپ Anxiety کا شکار ہیں؟ خطرناک مسئلے کے آسان حل
(Hafiz Umair)
کیا آپ اپنی نئی ملازمت سے، شادی کرنے سے، آنے والے امتحان سے یا کسی بیماری کو لے کر یا مستقبل سے پریشان ہیں؟تو آپ اینزائٹی Anxiety کا شکار ہیں۔ اینزائٹی کو غیر یقینی کیفیت یا کچھ ناخوشگوار واقع ہونے کا ڈر کہا جا سکتا ہے۔ اردو میں انزائٹی کے لیے بے چینی، پریشانی یا گھبراہٹ جیسی اصطلاحات استعمال ہوتی ہیں۔ گھبراہٹ یا بے چینی دراصل ہماری ذہنی کار کردگی اور ہمارے اندر چلنے والے نظام کی عکاسی کرتی ہے۔ ٹینشن، دباؤ یا پریشانی کو مصروف ترین زندگی سے الگ نہیں کیا جا سکتا۔ یہ وہ آؤٹ پٹ ہے جس کا ان پٹ ہماری سوچیں اور فکریں ہوتی ہیں۔
2016 میں ایک جائزہ پبلش ہوا جس میں یہ بتایا گیا کہ دنیا میں سب سے بڑا مسئلہ ڈپریشن کی بجائے اینزائٹی ہے۔ اینزائٹی کو ہم لوگ جتنا ہلکا تصور کرتے ہیں یہ اتنی ہی خطرناک بیماری ہے۔
|
No comments:
Post a Comment